نیویارک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو اب امریکہ کے شہر نیویارک میں سجے گا، جہاں دنیا کے سب سے بڑے معاشی شہر میں پہلی بار پی ایس ایل کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
قومی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی نیویارک پہنچ چکے ہیں تاکہ وہ اس روڈ شو میں شرکت کریں۔ نیویارک روڈ شو میں امریکی شہریوں اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کی بھی شرکت متوقع ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ "اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے۔” انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب ثابت ہوگا۔





