گوگل لانچ کرے گا AI گلاسز، جیمینائی اسسٹنٹ ہوگا چہرے پر براہِ راست دستیاب
سان فرانسسکو (11 دسمبر 2025): ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنی نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والی گلاسز کی لانچ کی تیاری کر رہی ہے، جس میں کمپنی کا AI اسسٹنٹ جیمینائی صارف کے چہرے پر براہِ راست موجود ہوگا۔
گوگل کے مطابق یہ گلاسز دو مختلف اقسام میں دستیاب ہوں گے، جو عام چشموں یا سن گلاسز کی طرح پورا دن پہنے جا سکتے ہیں۔
اہم خصوصیات:
اسکرین فری AI گلاسز: بلٹ اِن اسپیکر، مائیکروفونز اور کیمرا کے ذریعے صارف جیمینائی کے ساتھ قدرتی انداز میں بات چیت کر سکتا ہے، تصاویر لے سکتا ہے اور دیگر مدد حاصل کر سکتا ہے۔
ڈسپلے AI گلاسز: ان میں ایک ان-لینس ڈسپلے شامل ہے جو نجی طور پر معلومات دکھائے گا، جیسے سمت، ترجمے کے کیپشن اور دیگر ضروری معلومات۔
گوگل نے یہ گلاسز تیار کرنے کے لیے جینٹل مونسٹرز اور واربی پارکر کے ساتھ شراکت کی ہے، جبکہ توقع ہے کہ پہلی لانچ آئندہ سال کے آغاز میں ہوگی۔
شہرام اِزادی نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ گلاسز صارفین کے لیے AI کے استعمال کو زیادہ قدرتی، آسان اور روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
یہ اقدام ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل کی AI اور wearable devices میں پیش رفت کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔






