واشنگٹن ڈی سی: امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی کے شہر سنوہومِش میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جہاں سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ہے اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، جس کے باعث متعدد خاندان اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور کشتیوں کے ذریعے گھروں میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرہ مزید بڑھ گیا ہے اور امدادی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، تاہم مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں بہتری کے امکانات محدود ہیں۔ عوام کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب کینیڈا میں دریائے چلی ویک میں طغیانی کے اثرات سنوہومِش تک پہنچے ہیں، جس سے شہر کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔






