کرکٹکھیل

پاکستان سپر لیگ کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے

نیو یارک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے جہاں آج مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ کرکٹ کی دنیا کے معروف چہرے وسیم اکرام اور رمیز راجہ بھی روڈ شو میں شامل ہوں گے۔

قومی ٹیم کے دیگر کرکٹرز میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف بھی شامل ہیں جو اس شو کا حصہ بنیں گے۔

پی ایس ایل کے اس روڈ شو کا مقصد نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین کو پی ایس ایل کے تازہ ترین اپڈیٹس سے آگاہ کرنا اور لیگ کے بڑھتے ہوئے مقبولیت کو مزید فروغ دینا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button