اہم خبریںتازہ تریندنیاصحت

لندن: برطانیہ میں فلو کا نیا وائرس، ہزاروں افراد اسپتال پہنچ گئے

لندن: برطانیہ میں انفلوینزا کا نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایک ہفتے کے دوران 2,660 مریض اسپتال داخل ہوئے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، صرف ایک ہفتے میں انفلوینزا کے مریضوں کی تعداد میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو ویک اینڈ تک اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 8,000 تک پہنچ سکتی ہے، جس سے اسپتالوں پر شدید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چونکہ یہ وائرس نیا ہے، متاثرین کی قوت مدافعت انتہائی کمزور ہے، اور زیادہ تر بچے اور کم عمر افراد اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اب انفلوینزا کے کیسز یورپ کے دیگر ممالک میں بھی رپورٹ ہونے لگے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button