تازہ تریندنیاسائنس ٹیکنالوجی

ناسا کے خلا نورد ڈونلڈ پیٹٹ کی مکہ مکرمہ کی تصویر نے دنیا میں دھوم مچا دی

ناسا کے معروف سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ کی خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی ایک دلکش تصویر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہی ہے۔ وائرل ہونے والی اس تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی طرح روشن اور نمایاں دکھائی دے رہا ہے، جس نے دنیا بھر کے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ڈونلڈ پیٹٹ نے رواں سال خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپسی کے فوراً بعد یہ نایاب تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ جب وہ زمین کے مدار میں تھے تو رات کے وقت لی گئی تصاویر میں مکہ مکرمہ کا مرکز سب سے زیادہ روشن مقام نظر آتا ہے، اور وہ روشن نقطہ دراصل خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔

دنیا بھر کے صارفین نے اس تصویر کو عقیدت، حیرت اور جذباتی تبصروں کے ساتھ شیئر کیا۔ مسلمانوں نے اسے اپنے ایمان کے ساتھ وابستہ ایک روح پرور لمحہ قرار دیا، جبکہ غیر مسلم صارفین بھی اس منظر کی خوبصورتی اور روشنی کی شدت پر حیران نظر آئے۔

خانہ کعبہ کی خلا سے یوں روشن نظر آنے والی یہ تصویر ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ یہ مقدس مقام نہ صرف زمین پر بلکہ خلائی نگرانی میں بھی اپنی منفرد پہچان برقرار رکھتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button