انٹرٹینمنٹ

طلحہ انجم مسلسل دوسرے سال بھی سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ بن گئے

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقبول رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے طلحہ انجم نے کہا کہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے کی جانے والی سازشیں، بائیکاٹس، بین، طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبروں کا ان کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ ریپر نے مزید کہا،
"اردو رَیپ آج بھی وہیں نمبر ون پر کھڑا ہے جہاں ایک سال پہلے تھا۔”

طلحہ انجم نے اس کامیابی کو خدا کا خاص کرم قرار دیا اور مخالفین کو مشورہ دیا کہ،
"اگر آپ میرے خلاف ہیں تو دعائیں کریں اور محنت بڑھا دیں، ہم اگلے سال دوبارہ ملاقات کریں گے۔”

واضح رہے کہ سالانہ ریپڈ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال پاکستانی میوزک اسٹریمنگ میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹاپ 10 آرٹسٹس میں طلحہ انجم کے ساتھ عمیر، حسن رحیم، عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان بھی شامل ہیں۔

طلحہ انجم کی یہ مسلسل کامیابی اردو رَیپ اور پاکستانی میوزک انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button