انٹرٹینمنٹ

فیروز خان اور ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکار فیروز خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار فیروز خان نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے تنازعات کی وجہ سے بھی اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔

پہلے اداکارہ سجل علی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں زیرِ گردش رہیں، تاہم دونوں کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں۔ اس کے بعد فیروز خان نے اچانک شادی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ ان کی پہلی اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان کا تعلق شوبز سے نہیں تھا، لیکن یہ شادی بھی ناخوشگوار انجام تک پہنچی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

بعد ازاں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب فیروز سے دوسری شادی کی۔ دونوں کو اکثر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا، یہاں تک کہ زینب فیروز خان کے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارتی نظر آئیں، لیکن کچھ عرصہ قبل فیروز خان نے اچانک انسٹاگرام پر زینب کے خلاف ایک طویل پیغام پوسٹ کیا جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ ان کے درمیان معاملات درست نہیں ہیں۔ بعد ازاں فیروز خان نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

اب ایک مرتبہ پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پیج Shadab Hussain Siddiqui Blogs نے ایک مبینہ انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جسے ڈاکٹر زینب فیروز کی جانب سے پوسٹ قرار دیا گیا۔ اس پوسٹ میں زینب نے فیروز خان سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ایسے شخص کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتیں جو ان پر اعتماد نہیں کرتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فیروز کے برے رویے نے اُن کے تمام اچھے لمحات کو ماند کردیا ہے اور وہ اب اپنے ذہنی سکون کی خاطر اس رشتہ کو ختم کر رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button