انٹرٹینمنٹ

ڈولچی اینڈ گبانا ٹرینڈنگ میں کیوں ہے؟

بینکاک: فیشن برانڈ ڈولچی اینڈ گبانا (Dolce & Gabbana) آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز میں شامل ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق وجہ بینکاک میں نئے DG Caffè کی افتتاحی تقریب ہے، جس میں معروف تھائی سیلیبریٹیز زی پروک (Zee Pruk) اور نو نیو چاوارِن (NuNew Chawarin) نے شرکت کی۔

زی پروک اور نو نیو چاوارِن تھائی اداکار ہیں، جنہیں مشترکہ طور پر ZeeNuNew جوڑی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ جوڑی 2022 کی مشہور سیریز Cutie Pie سے شہرت حاصل کر چکی ہے۔ زی پروک اداکار اور ماڈل ہیں جبکہ نو نیو اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں۔ دونوں آنے والی سیریز ’دی نیکسٹ پرنس‘ میں بھی اداکاری کریں گے۔

مداحوں نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ مسلسل پوسٹس شیئر کیں اور #DGCaffexZeeNuNew جیسے ہیش ٹیگز استعمال کیے، جس کی وجہ سے یہ موضوع عالمی سطح پر ٹرینڈ بن گیا۔

ڈولچی اینڈ گبانا کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور فین کلبس نے بھی سیم پیراگون میں ہونے والے ایونٹ کی تازہ اپ ڈیٹس اور تصاویر شیئر کی ہیں، جس سے فیشن برانڈ کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button