انٹرٹینمنٹ

سنجے دت نے 5 سالہ قید کے دوران پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات سے پردہ اٹھادیا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے 1993 کے ہولناک واقعات اور اپنی قید کے دنوں کے حوالے سے اہم اور حساس انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سنجے دت نے اپنی پانچ سالہ قید، مقدمات اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ بابری مسجد واقعے کے بعد ان کے خاندان کو شدید دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا رہا۔

سنجے دت نے کہا کہ ان پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا تاہم اس کا کوئی ٹھوس ثبوت کبھی پیش نہ ہوا۔ اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں آج بھی نہیں سمجھ پایا کہ مجھے کیوں جیل بھیج دیا گیا۔ 25 سال بعد عدالت نے تسلیم کیا کہ میرا بم بلاسٹ کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جیل کا وقت ان کے لیے مشکل مگر سیکھنے کا دور تھا، جہاں انہوں نے قانون کی کتابیں پڑھیں، دعا کی اور خود کو مضبوط رکھا۔ سنجے دت نے کہا کہ انہوں نے مشکلات کو شکست دینے کے بجائے زندگی کا سبق سمجھا۔

واضح رہے کہ سنجے دت اس وقت اپنی آنے والی متنازع فلم "دھورندھر” میں مصروف ہیں، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button