انٹرٹینمنٹ

دھرمیندر کے انتقال کے بعد ہیما مالنی کا پہلا جذباتی ردعمل سامنے آگیا

ممبئی:
بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس کے ساتھ انہوں نے اپنی اور دھرمیندر کی یادگار تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی نوٹ میں دھرمیندر کو ’’محبت کرنے والے شوہر، ہماری دونوں بیٹیوں کے مہربان باپ، دوست، فلسفی، رہنما اور وہ شخصیت جو ہمیشہ مشکل وقت میں سہارا بنی‘‘ کے طور پر یاد کیا۔

انہوں نے لکھا کہ دھرمیندر کی زندگی کے ہر مرحلے میں ان کی موجودگی ان کے لیے حوصلے اور اعتماد کا ذریعہ رہی۔ اداکارہ نے کہا کہ دھرمیندر کی عاجزی اور انسانیت ہی وہ خوبی تھی جو انہیں دوسرے فنکاروں سے ممتاز کرتی تھی۔

ہیما مالنی نے مزید کہا کہ دھرمیندر کا کام، ان کی شہرت اور اثر ہمیشہ زندہ رہے گا، لیکن ذاتی طور پر پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اپنی اور دھرمیندر کی برسوں پر محیط رفاقت کے لمحات کو سب سے قیمتی سرمایہ قرار دیا۔

دھرمیندر 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button