انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے راج ندی مورو سے شادی کی، تصاویر وائرل

ممبئی: بھارتی مشہور اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے فلم ساز راج ندی مورو کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کے بھرپور اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سمانتھا نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد پیر کی صبح ایشا یوگا سینٹر کے اندر واقع لِنگا بھیرَوی مندر میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کی۔ تقریب میں صرف 30 مہمان موجود تھے۔

سمانتھا کی شیئر کردہ تصاویر میں وہ روایتی سرخ ساڑی میں دلہن کے لباس میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ راج ندی مورو نے سفید کرتا اور بیج نیہرو جیکٹ زیبِ تن کی ہوئی تھی۔ سادہ مگر شاندار انداز کی وجہ سے یہ تصاویر چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئیں۔

سمانتھا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف تاریخ “01.12.2025” درج کی، جس نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button