انٹرٹینمنٹ

سونیا حسین نے ماسکو میں ’’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس‘‘ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

ماسکو: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ماسکو میں منعقدہ ’’یوریشین اوپن ایوارڈ ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔ اداکارہ کو یہ ایوارڈ فلم ’دیمک‘ میں شاندار پرفارمنس پر دیا گیا، جسے بین الاقوامی ججوں نے فنی مہارت، جذباتی اثر اور حقیقت کے قریب کردار نگاری کی بنیاد پر سراہا۔

تقریب میں 17 ممالک کی 34 فلمیں شریک تھیں، جن میں پاکستان کی دو فلمیں ’’دیمک‘‘ اور ’’لوو گرو‘‘ بھی شامل تھیں۔ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ایوارڈ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

ایوارڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال عالمی شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ پاکستانی فلموں کی موجودگی جنوبی ایشیائی سینما کی بڑھتی ہوئی عالمی پذیرائی کی علامت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button