انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا، جس کی خبر سے شائقین اور فلمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر طویل عرصے سے علیل تھے اور حال ہی میں سانس سے متعلق شدید مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشو دیول موجود تھیں، جبکہ امیتابھ بچن، ابھیشک بچن اور عامر خان بھی شمشان گھاٹ پہنچے۔

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری اداکاری فلم ’اکیس’ میں دکھائی، جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

دھرمیندر سنگھ دیول 1935 میں بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے اور 1958 میں فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے’ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اپنی شاندار اداکاری اور منفرد انداز کے باعث وہ جلد ہی ناظرین کے دلوں میں گھر کر گئے۔

انہیں ’’مین آف انڈین سنیما’’ کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ دھرمیندر نے ’شعلے’، ’چپکے چپکے’، ’دھرم ویر’، ’سیتا اور گیتا’ اور ’یادوں کی بارات’ جیسی کلاسک فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

دھرمیندر کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط رہا، جس دوران انہوں نے ایکشن، کامیڈی اور جذباتی ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے ذریعے بھارتی سنیما میں اپنی خاص پہچان قائم کی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button