بالی وڈ اداکار زید خان کی والدہ زرین خان 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
ممبئی: بالی وڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ، سابق اداکارہ زرین خان، 81 سال کی عمر میں طویل بیماری کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئیں۔
زرین خان کی آخری رسومات ہندو مذہب کی روایات کے مطابق ادا کی گئیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں زید خان کو میت کے آگے مٹی کا گڑھا اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس پر تجسس کا اظہار کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان کا تعلق ایک ہندو خاندان سے تھا اور شادی سے پہلے ان کا نام زرین کترک تھا۔ سنجے خان سے شادی کے بعد انہوں نے اپنا سرنیم کترک کے بجائے خان رکھا، لیکن شادی کے بعد بھی انہوں نے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا۔
زرین خان کی آخری رسومات میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات ہریتھک روشن، جیا بچن، شویتا بچن نندا، رانی مکھرجی، جیکی شروف اور بوبی دیول سمیت کئی دیگر افراد نے شرکت کی۔
زرین خان اور سنجے خان کی پہلی ملاقات زرین کی 14 سال کی عمر میں ان کی والدہ بی بی فاطمہ بیگم خان کے ذریعے ہوئی، جس کے بعد 1966 میں دونوں نے ڈیٹنگ شروع کی اور بعد میں شادی کرلی۔ ان کے چار بچے ہیں: سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان۔
اداکارہ زرین خان نے شادی سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں مختصر مگر یادگار کام کیا، جن میں فلمیں "تیرے گھر کے سامنے” اور "ایک پھول دو مالی” شامل ہیں۔






