انٹرٹینمنٹ

نرگس فخری کو شوہر کی طرف سے مہنگا ترین برتھ ڈے گفٹ ملا، مداح حیران!

اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں اور اس بار وجہ بنی ان کی نئی نیلی رنگ کی لگژری کار، جو ان کے شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ان کو سالگرہ کے تحفے میں دی گئی۔

46 سالہ نرگس نے انسٹاگرام پر گاڑی کی تصاویر شیئر کیں، جس میں یہ گاڑی ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

نرگس نے پوسٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی رولز روئس گاڑی کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں ان کی گاڑی ان کے شوہر کی رولز روئس کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی تھی۔

پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز کے متعدد ستاروں نے تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکھا، "ٹونی بھائی بہترین ہیں”، جبکہ ہدایتکار ترن منسکانی نے مزاح کرتے ہوئے کہا، "ٹونی، نرگس کو چھوڑو، میری سالگرہ بھی آنے والی ہے۔”

خیال رہے کہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ رواں سال لاس اینجلس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں سادگی سے شادی کر چکے ہیں۔ اگرچہ جوڑے نے باضابطہ اعلان نہیں کیا، مگر فرح خان کے ایک انٹرویو میں نرگس کو ٹونی کی بیوی کہہ دینے کے بعد شوبز میں یہ خبریں مزید پھیل گئیں۔

ٹونی بیگ کاروباری دنیا کی معروف شخصیت ہیں، وہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور ڈائیوز گروپ کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے 2006 میں کاروبار کا آغاز کیا اور اسے عالمی سطح پر پھیلایا۔ ان کی کمپنیوں میں الینک، ایٹ ہیلتھ اور اویسس اپیرل شامل ہیں۔

دوسری جانب، نرگس فخری حال ہی میں ملپ زاوری کی فلم ‘مستی 4’ میں نظر آئیں، اور اس سے قبل وہ ہاؤس فل 5 کی کاسٹ کا حصہ بھی رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button