میں نے ہر روپ میں پاکستان کو ساتھ رکھا‘، روما ریاض کا وطن سے اظہارِ محبت
تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے کی پریلیمنری راؤنڈ میں حصہ لینے کے بعد مس یونیورس پاکستان روما ریاض نے پاکستانی پرچم اپنے کندھوں پر لپیٹ کر وطن سے محبت کا جذباتی اظہار کیا۔
انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے روما ریاض نے لکھا:
"شکریہ پاکستان، دل کی گہرائیوں سے۔”
پاکستانی ثقافت اور شناخت کی نمائندگی
روما ریاض نے بتایا کہ اسٹیج سے اترتے ہی انہیں یوں محسوس ہوا جیسے ایک دعا اپنے لبوں سے خود بخود نکل گئی ہو۔ انہوں نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ:
"آپ کے پیغام، محبت اور مستقل سپورٹ نے میرا حوصلہ بڑھایا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہر روپ میں وہ پاکستان کے ساتھ تھیں اور اپنے لباس کے ذریعے ملک کی ثقافت، روایت اور شناخت کو اجاگر کیا۔
بُرکینی: پاکستان کی ثقافت اور اکثریتی مذہب کے احترام کی علامت
نیشنل کاسٹیوم: پاکستانی دستکاری کی عظمت اور لاہور کے شیش محل روایت کی جھلک
پریلیمنری راؤنڈ کا گاؤن: پاکستان کی مسیحی اور دیگر اقلیتی برادریوں کے وقار اور فخر کی نمائندگی
لباس سے زیادہ: ایمان اور شناخت
روما ریاض کا کہنا تھا کہ ان کے ملبوسات صرف لباس نہیں بلکہ ایمان، شناخت اور ایک لڑکی کی کہانی تھے جو لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کا خواب دیکھتی ہے۔
آخر میں انہوں نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
"یہ سفر کمال کا نہیں، ہمت کا تھا، وہ ہمت جس نے دنیا کو اصل پاکستان دکھایا۔”
روما ریاض نے یہ لمحہ اپنی زندگی کا سب سے فخر کا لمحہ قرار دیا، حالانکہ حالیہ دنوں میں ان کی رنگت پر تنقید بھی ہوئی تھی۔






