سارا عمیر: لوگ میری شکل کو کرینہ کپور سے ملاتے ہیں
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارا عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں آنے کے بعد سے لوگ ان کی شکل کو بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور سے تشبیہ دیتے ہیں۔
سارا عمیر نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران میزبان نے پوچھا:
"کیا واقعی لوگ کہتے ہیں کہ آپ کی شکل کرینہ کپور سے ملتی ہے؟”
اس پر سارا عمیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا:
"جی ہاں، جب میں شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھی تب سے ہی لوگ میری شکل کو کرینہ کپور سے ملاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا:
"میں نے کہیں پڑھا تھا کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے 6 ہم شکل ہوتے ہیں، تو شاید میں کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل ہوں گی۔”
مداحوں کا ردِعمل
سوشل میڈیا پر بھی سارا عمیر کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے مشابہہ قرار دینے والے مداحوں کی رائے گردش کرتی رہی ہے۔ کچھ صارفین نے دونوں کی تصویریں ایک ساتھ شیئر کر کے مماثلت پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔






