انٹرٹینمنٹ

فیصل قریشی کا فواد خان اور ہانیہ عامر پر تنقید کے خلاف پرامن پیغام، کہا ہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے

مشہور اداکار فیصل قریشی نے فواد خان اور ہانیہ عامر پر جاری تنقید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے فنکاروں اور لوگوں کو بدنام کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے اتحاد اور تحمل کا پیغام دیا اور کہا کہ آرٹسٹ پہلے ہی معاشرتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنانا غیر مناسب ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا، "کس نے کب بولنا تھا اور کس نے دیر سے بولنا تھا، یہ فیصلہ ہمیں نہیں کرنا چاہیے۔ جب ہم اتحاد کی بات کرتے ہیں تو پھر دوسروں سے زبردستی بولنے کی توقع کیوں رکھی جائے؟ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔”

انہوں نے خاص طور پر فواد خان اور ہانیہ عامر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو تنقید ان دونوں پر ہو رہی ہے، وہ انہیں بالکل پسند نہیں آئی۔ فیصل قریشی نے کہا کہ فواد خان نے پہلگام سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اپنی فلم کی حمایت کی جس پر وہ چھ ماہ سے محنت کر رہے تھے، جبکہ ہانیہ عامر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ماہرہ خان کی بھی تعریف کی کہ وہ شروع سے اپنی آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ فنکاروں کو اکثر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غصے میں آ کر فنکاروں کو نشانہ بنانا ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کی مثال انہوں نے جنیڈ جمشید کے حوالے سے دی، جنہیں بھی عوامی نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید برآں، فیصل قریشی نے نادیہ خان سے بھی بات کی ہے اور ان سے کہا کہ یہ سب نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں اپنے فنکاروں کا ساتھ دینا چاہیے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button