انٹرٹینمنٹ

میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب

معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے والی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور تنقید کے حوالے سے وضاحت دی ہے۔
طلحہ انجم نے کہا کہ ان کا مقصد کسی سیاسی موقف کی تائید یا مخالفت نہیں تھا، بلکہ وہ فن کے ذریعے سرحدوں سے آگے بڑھنے والے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فنکار کا کام لوگوں کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو جوڑنا ہوتا ہے، اور وہ اپنے فن میں یہی اصول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا یہ بیان اس وائرل ویڈیو کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس پر کچھ پاکستانی صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا جبکہ بعض مداحوں نے اسے ثقافت اور فن کی حدود سے بالاتر اقدام قرار دیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button