انٹرٹینمنٹ
خوشحال خان نے شادی کے لیے "امی کی ہاں” کو قرار دیا فیصلہ کُن
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اسٹار خوشحال خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے۔
انٹرویو کے دوران جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ "دل پھینک” ہیں، تو اداکار نے واضح انداز میں جواب دیا: "نہیں، کوئی سین ہی نہیں ہے۔ جب امی کا حکم ہوگا تب ہی ہوگا۔ ایسا کوئی چکر ہی نہیں ہے۔”
خوشحال خان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کا فیصلہ مکمل طور پر ان کی والدہ کی مرضی پر منحصر ہے، اور وہ اسی وقت یہ قدم اٹھائیں گے جب ان کی امی اجازت دیں گی۔






