انٹرٹینمنٹ

کیٹی پیری سے رومانوی تعلقات، جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ کا ردِعمل آگیا

کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ صوفی گریگوار نے اپنے سابق شوہر اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان رومانس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں صوفی نے کہا کہ سابق ساتھی کا کسی نئے شخص کے ساتھ دیکھنا "کسی کے لیے بھی بس ایک عام احساس ہوتا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نارمل بات ہے کہ انسان کسی واقعے سے متاثر ہوتا ہے، لیکن یہ اہم ہے کہ ہم اس پر کس طرح ردِعمل ظاہر کرتے ہیں۔ صوفی نے بتایا کہ وہ شور کے بجائے موسیقی سن کر اپنے جذبات کو سنبھالنے کی کوشش کرتی ہیں۔
صوفی گریگوار نے اپنے جذبات اور ردِعمل کے فرق پر بھی روشنی ڈالی اور کہا: "میرے پاس جذبات ہیں، میں روتی، ہنستی یا غصہ کرتی ہوں، لیکن جذبات اور ردِعمل کے درمیان فیصلہ میرے ہاتھ میں ہے۔” انہوں نے کہا کہ اپنے احساسات کو محسوس کرنا ضروری ہے، خاص طور پر مینٹل ہیلتھ ایڈووکیٹ ہونے کے ناطے۔
یاد رہے کہ کیٹی پیری نے جولائی 2025 میں اورلینڈو بلوم سے علیحدگی اختیار کی تھی اور اکتوبر 2025 میں جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھے جانے کے بعد اپنی نئی محبت ظاہر کی تھی۔ صوفی اور جسٹن ٹروڈو نے 2023 میں 18 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button