انٹرٹینمنٹ

رمشا خان کا انگریزی لہجہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اپنی انگریزی گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے امریکا میں ہونے والے ایک ایوارڈز شو میں شرکت کی اور اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے، تاہم ایوارڈز شو کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ان کے مصنوعی اور غیر قدرتی لب و لہجے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔

رمشا خان نے میڈیا سے مختلف سوالات کے جواب دیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ صارفین نے اداکارہ کے بدلتے ہوئے لہجے کو فوراً نوٹ کیا اور انہیں مصنوعی انداز اپنانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے لکھا، "بول وہ رہی ہے اور جبڑے میں درد مجھے ہو رہا ہے”، جبکہ ایک اور صارف نے کہا، "یہ لوگ اپنے لہجے کیوں بدلتے ہیں؟” کچھ صارفین نے تو اس لہجے کو "کڑوا” قرار دیا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بہت سے فنکار انگریزی یا غیر ملکی زبان میں بات کرتے ہوئے اپنا لہجہ تبدیل کر کے ایک مخصوص تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اکثر یہ کوششیں ان کے حق میں نہیں جاتیں اور وہ تنقید کی زد میں آ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ آیا فنکاروں کو اپنے اصل لہجے میں بات کرنی چاہیے یا بعض حالات میں لہجہ بدلنا ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بہتر انداز میں پیش ہو سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button