انٹرٹینمنٹ

فریال گوہر کا انکشاف: شادی سے پہلے مغربی لباس، شادی کے بعد برقع تک پہن لیا

پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن فریال گوہر نے ایک مارننگ شو میں بتایا کہ شادی سے قبل وہ مغربی طرز کے لباس، خاص طور پر منی اسکرٹ پہنتی تھیں، لیکن شادی کے بعد محبت میں برقع تک پہن لیا۔
فریال گوہر نے اپنی خاندانی پس منظر کے بارے میں بھی بات کی۔ ان کی والدہ کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے تھا، تاہم ان کے آبا و اجداد 1910 سے پہلے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئے تھے۔ والدہ بعد ازاں برطانیہ چلی گئیں، جہاں ان کے والد جو پاکستانی فوج میں تعینات تھے، سفارت خانے کے دوران ان سے ملے اور شادی کرلی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ مغربی ماحول میں پلی بڑھی تھیں، اسی وجہ سے وہ خود بھی نوجوانی میں مغربی لباس پہنتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد گردوں کی بیماری کے باعث جلد انتقال کر گئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ 17 سال کی عمر میں انہیں پی ٹی وی میں مختصر کردار ملا، جس میں صرف ان کے ہاتھ دکھائے گئے۔ بعد ازاں وہ ہاتھوں کی ماڈلنگ اور ڈراموں تک پہنچی، جہاں ان کی ملاقات جمال شاہ سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ جمال شاہ کی ڈمپل اور شخصیت نے انہیں متاثر کیا، اور ان کی محبت میں انہوں نے برقع تک پہن لیا۔ تاہم، انہوں نے بتایا کہ سسرال والے ان کے اداکاری کے پیشے سے خوش نہیں تھے اور شادی کے بعد انہیں سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
طلاق کے حوالے سے فریال گوہر نے کہا کہ شادی ختم ہونے کی وجہ صرف جمال شاہ کا سست ہونا نہیں بلکہ کئی دیگر وجوہات بھی تھیں، جنہیں انہوں نے بیان کرنے سے گریز کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button