انٹرٹینمنٹاہم خبریں

سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے، شوبز انڈسٹری سوگوار

کراچی:
پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے، جس کے باعث شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے غم کی لہر دوڑ گئی۔

عزیر عباسی طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور اپنے فنی سفر کے دوران متعدد یادگار کردار ادا کیے۔ انہیں ڈرامہ سیریل "انتقام” میں رشید بابا کے کردار سے بے حد شہرت ملی، جسے ناظرین نے بے حد سراہا۔ اُن کی عمدہ اداکاری، خوبصورت اردو تلفظ اور منفرد اندازِ گفتگو نے انہیں مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ دے دی۔

اداکار کے دیگر معروف ڈراموں میں "کراچی ڈویژن” (2021)، "باشو” (2023)، "ہیر رانجھا” (2012) اور "کھلونا” شامل ہیں۔

عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا۔ اُن کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔

اداکار شمعون عباسی نے اپنے چچا کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا:

“میرے پیارے چچا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، براہِ کرم اُن کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔”

عزیر عباسی کے انتقال پر شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button