انٹرٹینمنٹ

ممبئی: گووندا اسپتال سے ڈسچارج، طبیعت بہتر

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اب وہ مکمل طور پر بہتر ہیں اور اسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ گووندا گزشتہ شب اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندل کے مطابق اداکار کی طبیعت میں اب بہتری آچکی ہے اور بے ہوشی زیادہ جسمانی مشقت اور تھکن کی وجہ سے ہوئی تھی۔
اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گووندا نے کہا: "میں بالکل ٹھیک ہوں، بس زیادہ ایکسرسائز کرنے سے تھکن ہوگئی تھی۔ یوگا اچھا ہے، مگر ہیوی ایکسرسائز میرے لیے ذرا مشکل ہوگئی۔ میں صرف خود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن لگتا ہے کہ یوگا ہی میرے لیے بہترین ہے۔”
دوست لت بندل کے مطابق گووندا کا شیڈول پچھلے کچھ دنوں سے بہت سخت تھا، جس کی وجہ سے وہ انتہائی تھکن کا شکار ہوگئے تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام، مناسب خوراک اور یوگا پر واپسی کا مشورہ دیا ہے۔ اداکار اب اپنے گھر پر ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button