انٹرٹینمنٹ

ڈاکٹر نبیہا علی خان ہنی مون کی بجائے عمرے پر جائیں گی

ویب ڈیسک: معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کم عمر دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا ہے اور ہنی مون کی بجائے عمرے پر جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

نکاح کی تقریب معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوئی، جہاں انہوں نے خود نکاح پڑھایا۔ نکاح کے بعد جوڑے نے میڈیا کے سامنے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے حارث کھوکھر نے بتایا کہ ہنی مون کے لیے انہوں نے باکو جانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ڈاکٹر نبیہا نے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا، جس کے بعد دونوں نے عمرے کے لیے ارادہ کیا۔

ڈاکٹر نبیہا علی خان نے کہا کہ وہ جلد اپنے شوہر، ساس اور سسر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے لیے جائیں گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا کا حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے اور مولانا طارق جمیل نے انہیں اپنی بیٹی قرار دیا ہوا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button