سابقہ اہلیہ کی مالی حالت پر سشمیتا سین کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے سابق اہلیہ چارو اسوپا کے مالی حالات اور بیٹی زینہ سے دوری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹی وی اداکارہ اور راجیو سین کی سابقہ بیوی چارو اسوپا مالی پریشانیوں کی وجہ سے ممبئی چھوڑ کر اپنی بیٹی زینہ کے ساتھ بیکانیر (راجستھان) چلی گئی ہیں۔ وہ اس وقت کپڑے کا آن لائن کاروبار چلا رہی ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
راجیو سین نے حال ہی میں اپنی سابقہ بیوی چارو اسوپا کے مالی مسائل اور اپنی بیٹی زینہ سے علیحدگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سابقہ بیوی اسے ان سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
راجیو کا کہنا ہے کہ وہ جنوری سے زینہ سے نہیں مل سکا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ جب انھوں نے بیکانیر میں اپنی بیٹی سے ملنے کی کوشش کی تو انھیں کوئی جواب نہیں ملا۔ راجیو نے یہ دعویٰ بھی چارو کے مالی مسائل کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
کہ وہ حال ہی میں کروز ٹرپ اور نئی پراپرٹی خریدنے جیسی سرگرمیوں میں مصروف رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چارو کی کوششوں کو سراہتے ہیں لیکن ذاتی معاملات کو میڈیا کے سامنے لانا درست نہیں ہے۔ راجیو نے زینہ کی پرورش کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی ایک مستحکم ماحول میں پروان چڑھے۔
یاد رہے کہ وزارت خارجہ کی آن لائن ٹکٹ بکنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سشمیتا سین اور ان بھائی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔






