انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی افواہیں، بیٹی ایشا دیول کا ردِعمل سامنے آ گیا

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول نے اپنے والد کے انتقال کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

ایشا دیول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ

“میرے والد بالکل ٹھیک ہیں، براہِ کرم جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ سب سے گزارش ہے کہ ہماری فیملی کی پرائیویسی کا احترام کریں اور ان کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں۔”

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دھرمیندر کو سانس سے متعلق دشواری کے باعث ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔

تاہم کچھ غیر مصدقہ میڈیا پلیٹ فارمز نے ان کے انتقال کی خبریں نشر کیں جنہیں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی ذرائع نے بے بنیاد قرار دیا۔

اداکار کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بالی ووڈ کے متعدد ستارے اسپتال پہنچے، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سنی دیول، بوبی دیول، ہیمامالنی اور ایشا دیول سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

دھرمیندر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1958 میں فلم "دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے کیا۔ وہ فلم "شعلے”, "چپکے چپکے”, "دھرم ویر”, "سیتا اور گیتا” اور "یادوں کی بارات” جیسی کلاسک فلموں میں شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کرتے رہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button