ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی کا لہنگا کروڑوں میں؟ سوشل میڈیا تنقید کے بعد خود پیش آئیں وضاحت
ویب ڈیسک:
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور نئی نویلی دلہن ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی کے موقع پر پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی وضاحت کر دی ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ “شادی کی خوشی میں کبھی کبھار زبان پھسل جاتی ہے اور انسان حقیقت سے بڑھا چڑھا کر بات کہہ دیتا ہے۔ میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی، جو کہ محض خوشی کا اظہار تھا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “اگر میں کروڑ، پچاس کروڑ یا ڈھائی سو کروڑ کا ڈریس بھی پہن لوں تو آپ لوگوں کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟” نبیحہ علی خان نے سوشل میڈیا صارفین سے مشورہ دیا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنقید یا ٹینشن لینے کے بجائے خوشیاں منائیں۔
یاد رہے کہ شادی کے موقع پر ڈاکٹر نبیحہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا جیولری سیٹ ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے جبکہ لہنگے کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے بتائی گئی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مشہور شخصیات نے طنزیہ تبصرے کیے۔
اداکارہ اور میزبان مشی خان نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ “پینتیس کلو کا جیولری سیٹ تو امبانی کی شادی میں بھی نہیں پہنا گیا، آخر ایسی کون سی دکان ہے جہاں ڈیڑھ کروڑ میں پینتیس کلو سونا ملتا ہے؟”






