انٹرٹینمنٹ

صبا قمر نے صحافی کے خلاف 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

مسئلے کی ابتدا

یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ صبا قمر ماضی میں لاہور کے علاقے والٹن میں اُس گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا۔

صبا قمر نے اس بیان کی سختی سے تردید کی اور انسٹاگرام پر پوڈکاسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اُن پر لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

اداکارہ کا موقف

صبا قمر نے واضح کیا کہ نہ تو وہ کبھی والٹن میں رہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کی گئی باتوں میں کوئی صداقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی کردار کشی کرنا سنگین جرم ہے۔

قانونی کارروائی

بعد ازاں صبا قمر نے اپنے وکلا کے ذریعے صحافی اور متعلقہ یوٹیوب چینل کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ سات دن کے اندر عوامی معافی مانگی جائے اور متنازعہ مواد ہٹایا جائے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button