انٹرٹینمنٹ

خوشبو خان نے طلاق کی افواہوں کی تردید کر دی

ویب ڈیسک: معروف پنجابی فلموں اور اسٹیج ڈراموں کی جاندار اداکارہ خوشبو خان نے اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اداکارہ نے سینئر صحافی اور یوٹیوبر امبرین فاطمہ کو دیے گئے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی طلاق سے متعلق خبریں بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خوشبو خان نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتی ہیں جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں تاکہ انہیں سبق ملے۔ انہوں نے نئے یوٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف وائرل ہونے کے لیے غلط خبریں بناتے ہیں۔ خوشبو خان نے کہا، "یہ جو طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں وہ بالکل جھوٹی ہیں۔”

اداکارہ نے مزید کہا، "میں نے کبھی ارباز خان کے خلاف بات نہیں کی اور نہ کبھی کروں گی۔ آپ ارباز خان سے بھی پوچھ لیں، میں آج بھی ان کی بیوی ہوں اور انہوں نے کبھی مجھے طلاق نہیں دی۔ جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے کیونکہ ایسی جھوٹی خبریں کئی لوگوں کے گھر تباہ کر دیتی ہیں یا کر سکتی ہیں۔”

خوشبو خان کا یہ بیان مداحوں کو حیران کن طور پر سامنے آیا کیونکہ ماضی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں خود کہا تھا کہ ارباز خان انہیں چھوڑ چکے ہیں اور وہ گزشتہ پانچ برسوں سے ان سے نہیں ملی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button