انٹرٹینمنٹ

طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال، مداحوں میں خوشی کی لہر!

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کے معروف کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک روزہ معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اکاؤنٹ کی بحالی کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں طلحہ احمد نے انسٹاگرام کی پالیسی پر طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا اور کہا:

"ہم ہی کو جراتِ اظہار کا سلیقہ ہے، صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں گے۔”

انہوں نے مداحوں، اہلخانہ اور قریبی دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دوران ان کا ساتھ نبھایا۔ طلحہ نے واضح کیا کہ:

"ابھی بہت سا کانٹینٹ اور بہت سی باتیں باقی ہیں۔ آپ سے جُڑا رہنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔”

سوشل میڈیا پر طلحہ احمد کی دھاک:

انسٹاگرام فالوورز: 8 لاکھ 69 ہزار

ٹک ٹاک: 1.21 لاکھ فالوورز | 19 لاکھ لائکس

یوٹیوب سبسکرائبرز: 1.42 لاکھ+

طلحہ احمد اپنے منفرد انداز، طنز و مزاح اور سماجی و سیاسی موضوعات پر مبنی ویڈیوز کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے:

"میرا مشن سادہ ہے – خوشیاں بانٹو، مسکراہٹیں پھیلاؤ!”

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ’’ورچوئل امید کی کرن‘‘ قرار دیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button