رشمیکا مندانا نے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر بالآخر ردِعمل دیا ہے۔
جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں 2018 میں فلم گیتھا گوندَم کے بعد سے گردش کر رہی تھیں، تاہم دونوں نے اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا۔ حال ہی میں ایک فلم کی تشہیر کے دوران رشمیکا سے جب منگنی کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’سب کو سب معلوم ہے۔‘‘ بھارتی میڈیا اور مداحوں نے اسے خاموش تصدیق قرار دیا۔
مزید برآں، رشمیکا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ان کے بائیں ہاتھ کی چمکتی ہوئی انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بنی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انگوٹھی ان کی منگنی کی نشانی ہے۔
رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ رشمیکا اور وجے آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔






