سوشل میڈیا پوسٹ پر مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیا
فن لینڈ: سوشل میڈیا پر ایک غیر محتاط پوسٹ کے بعد فن لینڈ کی ملکہ حسن 22 سالہ سارہ دزافسے کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور ان کا مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیا۔
واقعہ اس وقت سامنے آیا جب سارہ نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مس یونیورس مقابلے کے دوران اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ وائرل ہونے والی تصویر میں سارہ کو اپنی آنکھیں انگلیوں سے کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اور کیپشن تھا: "ایک چینی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے”۔
اس پوسٹ کو دنیا بھر میں، خاص طور پر ایشیا کی کمیونٹی جیسے جاپان، جنوبی کوریا اور چین میں، نسل پرستانہ اور توہین آمیز قرار دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس کے بعد شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں مقابلے کے منتظمین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سارہ دزافسے سے مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر محتاط رہنے کی اہمیت اور عوامی شخصیات پر عوامی ردعمل کی شدت کی ایک تازہ مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔






