انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کے چہرے میں تبدیلی، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اپنی چہرے کے خدو خال میں تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی پروموشن کے دوران جلوہ گر ہوئیں، جس کے بعد مداحوں نے ان کے چہرے میں تبدیلی پر سوال اٹھائے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ممکنہ طور پر بوٹوکس، لِپ فلرز، آئی برو لفٹ یا چیک اپ لفٹ کروائے ہیں۔

کچھ مداحوں نے ماہرہ خان کا موازنہ دیگر مشہور شخصیات سے کیا اور کچھ نے افسوس کا اظہار کیا کہ اداکارہ اپنی قدرتی خوبصورتی سے دور جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button