انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کا دوٹوک مؤقف: "کسی کا کیریئر بنانا یا بگاڑنا میرے اختیار میں نہیں”

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور "بھائی جان” کے لقب سے مشہور سلمان خان نے انڈسٹری میں لوگوں کے کیریئر برباد کرنے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

ریئلٹی شو بگ باس سیزن 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ نہ تو کسی کا کیریئر بنانے کے دعوے دار ہیں اور نہ ہی کسی کا مستقبل تباہ کرنے کے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ صرف اور صرف اوپر والے کے ہاتھ میں ہے۔

یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب مشہور اداکارہ شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو بطور وائلڈ کارڈ انٹری شو میں دوبارہ متعارف کروایا اور سلمان خان سے مخاطب ہو کر کہا:
"آپ نے بہت سے لوگوں کا کیریئر بنایا ہے، میری بھی ایک گزارش ہے۔”

اس پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان نے نہایت سنجیدہ لہجے میں کہا:
"میں کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ یہ سب اوپر والے کے ہاتھ میں ہے۔ بلکہ مجھ پر تو الٹا الزام ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیریئر تباہ کیے ہیں۔”

سلمان خان نے مزید کہا:
"اگر میں کسی کا کیریئر برباد کر بھی سکتا ہوں تو وہ صرف میرا اپنا ہی ہوگا، کسی اور کا نہیں۔”

ان کے اس بیان کو ناظرین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے عاجزی سے تعبیر کیا ہے، تو کچھ نے اسے انڈسٹری میں چلنے والی پرانی قیاس آرائیوں کا جواب قرار دیا ہے۔

سلمان خان، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، اکثر نئے اداکاروں کو متعارف کروانے اور سپورٹ کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، مگر اس بار انہوں نے واضح کر دیا کہ کسی کی قسمت کا فیصلہ صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button