عائشہ عمر نے فواد خان پر تنقید کرنے والی گلوکارہ حمیرا ارشد کو آئینہ دکھا دیا
کراچی: معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر فواد خان پر تنقید کرنے والی گلوکارہ حمیرا ارشد کو سخت جواب دیا ہے۔
گلوکارہ حمیرا ارشد نے حال ہی میں فواد خان کے پاکستان آئیڈل میں جج کی حیثیت سے شامل ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد خان کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے، جس پر عائشہ عمر نے بلا نام لیے حمیرا کی تنقید کا بھرپور دفاع کیا۔
عائشہ عمر نے کہا کہ فواد خان کا موسیقی کی دنیا اور مقابلوں میں گہرا تجربہ ہے کیونکہ وہ خود بھی بطور کنٹسٹنٹ ’’بیٹل آف دی بینڈز‘‘ مقابلے میں اپنے بینڈ کے ساتھ حصہ لے کر کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد خان اس سے قبل بھی مختلف مقابلوں میں جج رہ چکے ہیں اور موسیقی کی باریکیوں کو بہت سے لوگوں سے بہتر سمجھتے ہیں۔
عائشہ عمر نے بتایا، ’’میں بیٹل آف دی بینڈز کی میزبان تھی اور فواد خان میرے پسندیدہ جج تھے، ان کا تجزیہ ہمیشہ متاثر کن ہوتا تھا۔‘‘
یہ جواب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان آئیڈل میں فواد خان کی ججنگ پر مداحوں کے درمیان مکس ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔






