اکشے کمار نے فلم کیسری 2 کی اسکریننگ پر موبائل فون استعمال نہ کرنے کی اپیل کیوں کی؟
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سامعین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کیسری: چیپٹر 2 کی اسپیشل اسکریننگ کے دوران اپنے موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں ہونے والی اسپیشل اسکریننگ کے دوران اکشے نے ناظرین سے درخواست کی کہ وہ فلم کے دوران اپنے موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ڈائیلاگز کو غور سے سننا ضروری ہے، موبائل فون چیک کرنا فلم کی توہین کے مترادف ہوگا۔
اسپیشل اسکریننگ کا انعقاد 15 اپریل کو چانکیہ پوری کے ایک تھیٹر میں کیا گیا جس میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اکشے کمار کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار آر مادھاون بھی تھے۔
اس تقریب میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنساری سوراج، وزیر منجندر سنگھ سرسا اور انوراگ ٹھاکر نے شرکت کی۔
منجندر سنگھ سرسا نے اس موقع کی تصاویر اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور فلم کوالہ باغ کے متاثرین کو خراج تحسین قرار دیا۔واضح رہے اکشے کمار کی یہ 8 اپریل کو سینما فلم میں ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم ایڈووکیٹ سنکرن نائر کی بہادری اور سچ کے لیے تنازع پر مبنی ہے۔





