انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ حمیرا ارشد کی پاکستان آئیڈل میں فواد خان کی جج شپ پر تنقید: موسیقی سے نابلد افراد کو ججز بنانا غلط ہے

کراچی: معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے پاکستان کے مقبول رئیلیٹی شو پاکستان آئیڈل میں اداکار و گلوکار فواد خان سمیت چند دیگر غیر موسیقی پیشہ افراد کو ججز بنائے جانے پر سخت تنقید کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ایسے لوگ ججز بنے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں، اور ایسے افراد کو خود شرم آنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موسیقی کا علم ہی نہیں تو ایسے پروگرامز میں جج بننے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ اسپانسرز اور ٹی وی پروڈیوسرز کی خواہش کے مطابق مشہور چہروں کو شامل کیا جاتا ہے، مگر انہیں خود تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ موسیقی کے معیار کا فیصلہ کرنے کے اہل نہیں۔

حمیرا نے کہا،

"یہ پروگرام کا مذاق ہے کہ اگر کوئی امیدوار جج سے کہے کہ آپ خود گا کر دکھائیں، تو کیا وہ دو مہینے بعد سیکھنے کے لیے واپس آئے گا؟”

انہوں نے مزید کہا کہ ایک موقع پر ایک امیدوار نے بہت برا پرفارم کیا لیکن جج رونے لگے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ججز کو اپنی زندگی موسیقی کے لیے وقف کرنی چاہیے تاکہ وہ معیاری فیصلے کر سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان آئیڈل سیزن 2 میں اداکار و گلوکار فواد خان، معروف قوال راحت فتح علی خان، موسیقار بلال مقصود اور زیب بنگش ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button