پشاور: اسٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ فائرنگ میں جاں بحق
پشاور ؛شاور کے علاقے رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف اسٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ کو قتل کر دیا گیا، جبکہ واقعے میں رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں پیش آیا، جہاں منیبہ شاہ ایک رکشے میں سفر کر رہی تھیں۔ نامعلوم حملہ آوروں نے رکشے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں منیبہ شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کی تلاش جاری
واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پس منظر
منیبہ شاہ خیبرپختونخوا میں اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی تھیں۔ ان کے قتل پر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرا غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور سوشل میڈیا پر واقعے کی سنجیدہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔






