انٹرٹینمنٹ

فیروز خان کے عالمی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

فیروز خان کے بین الاقوامی پراجیکٹس کے حوالے سے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے مشہور اداکار فیروز خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اپنے متنازعہ بیانات اور منفرد انداز کی وجہ سے وہ اکثر میڈیا اور سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ اس بار ان کے خبروں میں آنے کی وجہ ایک بین الاقوامی انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے اپنے عالمی منصوبوں کے بارے میں بات کی۔

اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہیں کئی بین الاقوامی فلموں اور پراجیکٹس کی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں۔

انٹرویو میں اداکار کے انداز گفتگو، لہجے اور دعووں نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کر دیا، ان کے انگریزی لہجے کو جعلی اور ان کے انداز گفتگو کو خود غرض قرار دیا گیا، کئی صارفین نے انہیں سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے کہا کہ اوہ مائی گاڈ کوئی اس کی مدد کرے، یہ شخص سخت نشہ آور ہے۔ ایک اور نے کہا، "میں اس کے علاج کا خرچہ دوں گا، بس اسے کسی ماہر نفسیات کے پاس لے چلو۔” ایک اور صارف نے لکھا کہ جب بھی پاکستانی فنکاروں کو مقامی طور پر کام نہیں ملتا تو وہ بھارت یا کسی بین الاقوامی ملک کا رخ کرتے ہیں اور جھوٹے دعوے کرنے لگتے ہیں۔

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف مجھے لگتا ہے کہ کوئی ایک سطحی، بناوٹی اور خود پر فخر کرنے والا شخص دیکھ رہا ہے؟یہ پہلا موقع نہیں کہ فیروز خان کو عوامی تنقید کا نشانہ بنانا، اس سے قبل بھی وہ کئی بار بیانات، ازدواجی زندگی کے تنازعات اور دیگر حرکات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button