انٹرٹینمنٹ

ٹام کروز کا آنا دے آرمس سے شادی کے لیے ’بلٹ پروف‘ کنٹریکٹ تیار کرنے کا فیصلہ

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اپنی گرل فرینڈ ہسپانوی نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے ساتھ ممکنہ شادی سے قبل ایک مضبوط اور واضح معاہدہ تیار کر رہے ہیں۔ امریکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن کے مطابق، ٹام کروز کی قانونی ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک ایسا ‘بلٹ پروف میرج کنٹریکٹ’ مرتب کریں جس میں کسی قسم کے ابہام یا شکوک کی گنجائش نہ ہو۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹام آنا کے دیوانے ہیں، لیکن اپنی سابقہ زندگی کے تجربات کی وجہ سے وہ کافی محتاط ہیں اور چاہتے ہیں کہ شادی سے پہلے تمام امور صاف اور شفاف طور پر طے پا جائیں۔ یہ معاہدہ منصفانہ، مضبوط اور شفاف ہوگا تاکہ پروپوزل کے بعد کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

رپورٹس کے مطابق، ٹام کروز کی کل دولت کا اندازہ تقریباً 600 ملین ڈالر ہے، اور انہوں نے اپنے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ اس معاہدے میں اثاثہ جات، رازداری اور ڈسکریشن کے اصول شامل کیے جائیں۔ دوسری جانب آنا دے آرمس، جن کی دولت تقریباً 20 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے، اس معاملے میں پر سکون دکھائی دیتی ہیں اور وہ اس منصوبے سے پریشان نہیں ہیں۔

یہ اقدام کسی بداعتمادی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ٹام کروز کی سنجیدگی اور کمٹمنٹ کی علامت سمجھا جا رہا ہے تاکہ دونوں کے تعلقات میں شفافیت اور اعتماد برقرار رہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button