انٹرٹینمنٹ

علی ظفر نے سیلاب متاثرین کے لیے 27 ستمبر کو الحمرا میں فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا

لاہور (اسٹاف رپورٹر) — خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں تباہ کن سیلاب نے وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

ایسے میں معروف گلوکار، نغمہ نگار اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے علی ظفر نے 27 ستمبر کو لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ایک خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے مالی وسائل جمع کرنا ہے۔

کنسرٹ میں علی ظفر کے علاوہ دیگر معروف گلوکار بھی حصہ لیں گے جن کی سرپرائز شرکت کی توقع ہے۔ کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی بحالی، ان کے گھر اور روزگار کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

علی ظفر نے کہا، "یہ کنسرٹ صرف موسیقی کی محفل نہیں بلکہ ایک آواز ہے۔ آئیں ہم سب مل کر ان لوگوں کے لیے امید کا چراغ بنیں جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں اور جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button