انٹرٹینمنٹ

خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت لاہور کی سیشن کورٹ نے منظور کر لی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران سلمان حیدر کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی گئی اور پولیس کو حکم دیا گیا کہ وہ 18 جون تک ملزم کو گرفتار نہ کرے۔

عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت چھ افراد کے خلاف خاتون ٹک ٹاکر کے مبینہ زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کیا ہے، جس کی عدالتی کارروائی جاری ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button