انٹرٹینمنٹ

بگ باس 19: سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، شو کی سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ

ممبئی: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 کے میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں کے بعد شو کی سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ خاص طور پر "ویک اینڈ کے وار” کی شوٹنگ کے دوران کیا گیا، جب مداح بڑی تعداد میں سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے۔ حالیہ دھمکیاں ایک بار پھر گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گروہ سے منسلک بتائی جا رہی ہیں، جنہوں نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سلمان خان کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی دھمکیاں دی تھیں۔

شو کے سی ای او رشی نیگی نے ان رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بگ باس کے سیٹ پر گزشتہ ڈھائی سال سے سیکیورٹی میں مرحلہ وار اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق:

"ہم کسی بھی ممکنہ خطرے یا خلل سے بچنے کے لیے تقریباً 600 اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی ٹیم تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔”

رشی نیگی نے مزید کہا کہ شو کی روانی متاثر نہ ہو، اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، تاہم سلمان خان کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی طرف سے ماضی میں بھی متعدد بار قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں، جس کے بعد ان کی ذاتی سیکیورٹی میں بھی خاصا اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button