انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو دبئی میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں خدمات پر اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

پاکستان کے معروف فلمی ستارے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ہے۔

یہ اعزاز پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات، فیصل نیاز ترمذی نے ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کیا، جو فلم لو گرو کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں پاکستانی سفارتی مشن کے اراکین، مداحوں اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فنون لطیفہ پاکستان کی سافٹ پاور کا ایک اہم جزو ہیں اور ایسے فنکار پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم لو گرو جیسے منصوبے پاکستان کے ثقافتی منظرنامے کی تبدیلی اور عالمی ناظرین کے دلوں کو جوڑنے کا اہم ذریعہ ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید تقریباً 10 برس بعد ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ان کی آخری مشترکہ فلم "بن روئے” 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button