خلیل الرحمٰن قمر کا ناقد اداکاراؤں کو دو ٹوک جواب: ’’اردو سیکھ لیں، پھر کام کریں گے‘‘
لاہور (شوبز رپورٹر) – پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف مصنف و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ڈراموں پر ہونے والی تنقید کا کھل کر جواب دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ نامور شخصیات بلاوجہ ان کے پروجیکٹس پر تنقید کر رہی ہیں، جن میں نادیہ خان، ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں۔
یہ گفتگو انہوں نے صحافی امبرین فاطمہ کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران کی۔
"نادیہ خان نہ اردو جانتی ہیں، نہ انگریزی”
خلیل الرحمٰن قمر نے نادیہ خان سے متعلق سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا:
"نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، وہ نہ اردو جانتی ہیں نہ انگریزی۔ میں نے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا بھی نہیں۔”
"ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو اردو میں کمزور ہیں”
خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ اگرچہ ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو سینئر اداکارائیں ہیں، لیکن وہ اردو زبان میں کمزور ہیں، جو ان کے ڈراموں کے معیار پر پورا نہیں اترتی:
"پاکستانی ڈرامے خالص اردو میں بنتے ہیں، اس لیے اداکاروں کو یہ زبان سیکھنی چاہیے۔ جب وہ اردو سیکھ لیں گی تو انشااللہ ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا۔”
"ان کی تنقید جائز ہے کیونکہ ہم نے کام نہیں کیا”
انہوں نے تسلیم کیا کہ چونکہ انہوں نے کبھی ماریہ خان یا عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام نہیں کیا، اس لیے تنقید کو ذاتی نہیں سمجھتے:
"میں نے ماریہ کا ‘تنہائیاں’ اور ‘دھوپ کنارے’ دیکھا ہے، جبکہ عتیقہ کا ایک پرانا ڈرامہ دیکھا تھا، شاید ‘دشت’ یا ‘نجات’۔ ان کے بعد ان کا کوئی کام نہیں دیکھا۔ میری خواہش ہے کہ ایک دن وہ میرے کام سے مطمئن ہوں۔”
یاد رہے…
خلیل الرحمٰن قمر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی سپرہٹ پروجیکٹس دے چکے ہیں، جن میں:
پیارے افضل
میرے پاس تم ہو
صدقے تمہارے
میں منٹو نہیں ہوں






