انٹرٹینمنٹ
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ رضائے الٰٰہی انتقال کر گئے
پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا پیر کی صبح انتقال ہو گیا۔ عمر شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ہمراہ دیکھا جاتا تھا، اور ان کے کئی کلپس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتے رہے۔
احمد شاہ کے مصدقہ فیس بک اکاؤنٹ سے عمر شاہ کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی ہے، تاہم پوسٹ میں موت کی وجہ واضح نہیں کی گئی۔
احمد شاہ کے چاہنے والوں اور فالوورز نے اس خبر پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔





