سلمان خان نے انکشاف کیا: شادی نہیں، لیکن "ڈیڈی خان” بننے کا خیال سنجیدگی سے لے رہا ہوں!
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور ہمارے سب کے محبوب بجرنگی بھائی سلمان خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
عام طور پر شادی کے سوال پر سلمان خان کا جواب ہوتا ہے "نو کمنٹس”، لیکن اس بار انہوں نے کھل کر بتایا کہ وہ شادی کے خواہش مند نہیں، مگر باپ بننے کے خیال کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے خود تسلیم کیا کہ اگر شادی نہ ہونے کا الزام دینا ہو تو وہ خود قصوروار ہیں، تاہم ساتھ ہی اشارہ دیا کہ شادی نہ ہونے کے باوجود بچے ہو سکتے ہیں۔
یعنی اب سلمان خان صرف کنوارہ نہیں بلکہ جلد ہی "ڈیڈی خان” بننے کی تیاری میں ہیں۔
سلمان خان نے رشتوں کے بارے میں بھی اپنی فلسفیانہ رائے دی اور کہا کہ اگر ایک ساتھی تیز بھاگنے لگے اور دوسرا پیچھے رہ جائے تو تعلقات میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ساتھ ساتھ بڑھنا چاہیے، ایک دوسرے پر بوجھ نہیں بننا چاہیے، ورنہ معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔
یہ باتیں سلمان خان کے مداحوں کے لیے یقیناً بڑی خوشخبری اور سوچنے پر مجبور کرنے والی ہیں کہ وہ اپنے ذاتی معاملات میں کتنے سنجیدہ اور حقیقت پسند ہیں۔





